Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2پینس کا نقص زدہ سکہ

  پورٹ چیسٹر.....ایک مقامی ڈرائیور کو اتفاق سے 2پینس مالیت کا ایک ایسا سکہ ملا ہے جو اپنے نقص کی وجہ سے اس وقت 2ہزار پونڈ مالیت کا ہوچکا ہے۔54سالہ ڈرائیو ر کو”مول کوئن “کے نام سے یاد کیا جانے والا سکہ ملا تو اسے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا،مول کوئن ایسے سکے کو کہتے ہیں جس میںخامی رہ گئی ہو۔54سالہ ڈرائیور ایلن کا کہناتھا کہ وہ ایسے سکوں کے بارے میں سنا کرتا تھا کہ بعض سکوں کی مالیت کچھ نہیں ہوتی مگر ان میں اتفاق سے کوئی خامی رہ جائے تو وہ نادر سکوں میں شامل ہوجاتے ہیں اور انکی قیمت بے پناہ بڑھ جاتی ہے۔ سکہ ملنے کے بعد اس نے کرنسی کا کاروبار کرنے والے لوگوں اور اس بارے میں معلومات رکھنے والے ماہرین سے مشورہ کیا تومعلوم ہوا کہ یہ سکہ ان نادر سکوں میں شمار کیا جاسکتا ہے۔ جس میںشاہی ٹکسال میں ڈھلائی کے دوران کاریگروں کی لاعلمی یا غفلت سے کسی قسم کی کوئی خامی رہ گئی ہو۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ایسے نادر سکے ٹکسا ل کے ذمہ داران خود ہی واپس لینے کی کوشش کرتے ہیں اور جب ان افسران میں اسکی دلچسپی بڑھتی ہے تو سکے کا مالک قدرتی طور پر بڑھا چڑھا کر اسکے دام وصول کرنا چاہتا ہے اور اکثر کامیاب ہوجاتا ہے۔

شیئر: