انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’میلے میں 16 سعودی طائفے جبکہ 14 بین الاقوامی طائفے فن کا مظاہرہ کریں گے‘۔
’میلے میں سعودی عرب اور دیگر اقوام کا قدیم پہاڑی فن پیش کیا جائے گا‘۔
تھیٹر اتھارٹی کے سربراہ سلطان البازعی نے کہا ہے کہ ’میلے میں عسیر ریجن کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے علاوہ علاقے کی تہذیب وثقافت اور تاریخی مقامات کو متعارف کرایا جائے گا‘۔
’میلے میں ایسے فنون پیش کئے جائیں گے جن سے شہری زندگی کے عادی افراد واقف نہیں ہیں‘۔
’ان میں نمایاں ترین قصہ گوئی کا فن ہے جو پہاڑی علاقوں میں رائج تھا اور جو قدیم زمانے میں پیشے کے طور پر پہچانا جاتا تھا‘۔