Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خواہش ہے کہ میسی اور رونالڈو سعودی لیگ میں ایک ساتھ نظر آئیں‘

میسی کا فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ معاہدہ اس سیزن کے آخر میں ایکسپائر ہو جائے گا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی فٹبال ایسوسی ایشن  کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ امکان ہے کہ ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی سعودی لیگ میں ایک ساتھ دکھائی دیں۔
عاجل نیوز کے مطابق سعودی فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ابراہیم القاسم نے میڈیا سے گفتگو میں لیونل میسی کی شمولیت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’فی الوقت میسی کے ساتھ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اس وقت ہم لیونل میسی کے آنے کے بارے میں کچھ کہہ نہیں سکتے تاہم ایسی کوئی بات ہوئی تو ہم اسے پوشیدہ نہیں رکھیں گے۔‘
’سعودی فٹبال ایسوسی ایشن کی خواہش کہ میسی ایک دن ہماری اس مقامی لیگ میں کھیلیں۔‘
ابراہیم القاسم نے سپین کے اخبار ’مارکا‘ سے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’فٹبال ایسوسی ایشن ہمشیہ کھیل کی بہتری کی خواہاں رہتی ہے، اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ سعودی لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی دونوں نظر آئیں۔ لیکن فی الحال ہم اس بارے میں کچھ کہہ نہیں سکتے۔‘
اخبار نے وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ابھی تک لیونل میسی کو سعودی ٹیم کی جانب سے کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ میسی کا فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ معاہدہ اس سیزن کے آخر میں ایکسپائر ہو جائے گا۔

شیئر: