Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے آڈیٹر جنرل اجمل گوندل کا دورہ سعودی عرب

سعودی جنرل کورٹ آف آڈیٹرز کے صدر سے پاکستان کے آڈیٹر جنرل نے ملاقات کی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے جنرل کورٹ آف آڈیٹرز کے صدر ڈاکٹر حسام العنقری سے اتوار کو ریاض کے ہیڈکوارٹر میں پاکستان کے آڈیٹر جنرل محمد اجمل گوندل نے ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر حسام العنقری نے کہا کہ پاکستانی ہم منصب محمد اجمل گوندل کا دورہ سعودی عرب اہم ہے۔
اس کی بدولت دونوں ملکوں کے آڈیٹنگ اداروں کے درمیان تعاون اور مشترکہ کوششوں کو فروغ ملے گا اور اہلکاروں کی استعدداد مزید بہتر ہوگی۔ 

پاکستانی وفد کو سعودی جنرل کورٹ آف آڈیٹرز کے تجربات سے آگاہ کیا گیا( فوٹو ایس پی اے)

محمد اجمل گوندل نے کہا کہ دونوں ملکوں کے اداروں کے درمیان تعاون برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔ 
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط اور موثر بنانے کے طریقوں کاجائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر پاکستانی وفد کو سعودی جنرل کورٹ آف آڈیٹرز کے تجربات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ 

شیئر: