Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم پاکستان کی تقریب میں سعودی وفد کی شرکت

سعودی بری فوج کے کمانڈر وفد کی سربراہی کررہے تھے۔(فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)
یوم پاکستان کے حوالے سے اسلام آباد میں ہونے والی مسلح افواج کی پریڈ میں سعودی عرب کے بری فوج کے کمانڈر لیفٹینٹ جنرل فہد بن عبداللہ نے خصوصی طورپرشرکت کی ۔ سعودی بری فوج کے کمانڈر سعودی وزارت دفاع کے وفد کی سربراہی کررہے تھے۔ 

سعودی وزارت دفاع کے ٹوئٹر اکاونٹ پر تصاویرجاری کی گئی ہیں( فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)

ویب نیوز عاجل کے مطابق وزارت دفاع کے ٹوئٹر اکاونٹ پر تصاویرجاری کی گئی ہیں بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ مسلح افواج کی پریڈ میں میجر جنرل، اسٹاف پائلٹ ڈاکٹر عبدالالہ راجح الکثیری بھی موجود تھے۔ 
پریڈ کے مہمان خصوصی صدر جمہوریہ ڈاکٹر عارف علوی تھے جبکہ وزیر دفاع پرویز خان خٹک اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے علاوہ مختلف ممالک کے سفارتکار اور عسکری اہم عہدیدار بھی موجود تھے۔

شیئر: