Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیمور کی ایک اور تصویر وائرل ہوگئی

ممبئی۔۔۔۔اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹے تیمور علی خان کی ایک نئی تصویر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔ سیف علی خان نے واٹس ایپ پر اسکی تصویر پوسٹ کی ہے جسے دیکھ کر کہا جاسکتاہے کہ وہ بڑے ہوکر بھی انتہائی ہینڈسم نوجوان نکلے گا۔ تیمور کی کیوٹ سی تصویر پر لوگوں نے تبصرے بھی کئے ہیں۔سیف علی خان نے اپنے ٹویٹر پر تحریر کیاہے کہ میرے دن کا آغاز ہی میرے انتہائی خوبصورت بیٹے سے ہوتا ہے۔سیف علی خان نے ایک انٹرویومیں کہا کہ میں اور میری اہلیہ تیمور کو ہند کا خوبصورت ترین سفیر بنائیں گے۔ میں اس کا دوست، فلاسفر اور رہنما ہونگا۔

شیئر: