Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ اور مدینہ کی 143 سال پرانی نایاب تصاویر کی نمائش

اسلامی تاریخ کی نایاب تصاویر کے حوالے سے اسلامی عرب ثقافت کو فروغ دینا ہے (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری نے اسلامی آرٹ ’بینالے‘ میں مکہ اور مدینہ کی 143 سال پرانی نایاب تصاویرکی نمائش کی ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اسلامی آرٹ ’بینالے‘ 23 جنوری سے 23 اپریل 2023 تک جاری رہے گا۔ اسے ’اول بیت‘ (پہلا گھر‘) کے عنوان سے سجایا گیا ہے۔ اس کا مقصد اسلامی تاریخ کی نایاب تصاویر کے حوالے سے اسلامی عرب ثقافت کو فروغ دینا ہے۔ 


تصاویر کی نمائش 23 جنوری سے 23 اپریل 2023 تک جاری رہے گی۔ (فوٹو ایس پی اے)

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری نے مکہ ہال میں نایاب تصاویر کا انتخاب سجایا ہے۔ یہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی وہ تصاویر ہیں جو1880 کے دوران میجر جنرل محمد صادق پاشا کے کیمرے سے سب سے پہلے لی گئی تھیں۔ 


اس انتخاب میں محمد صادق کی چار انمول کتابیں بھی شامل ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری نے صادق پاشا کی لائبریری کا انتخاب محفوظ کیا ہے۔ اس انتخاب میں محمد صادق کی چار انمول کتابیں بھی شامل ہیں۔  
کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں 8100 نایاب تصاویر کے مجموعے موجود ہیں۔ انہیں دنیا کا اہم ترین تصویری ریکارڈ مانا جا رہا ہے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: