Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں قرآن مجید کے نایاب نسخوں کی نمائش 

نمائش کا اہتمام تاریخی ورثے کےعالمی دن کی مناسبت سے کیا جارہا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری ریاض میں آئندہ جمعرات کو قرآن مجید کے نایاب نسخوں کی نمائش ہوگی۔
 افتتاحی تقریب لائبریری کے سربراہ اعلی فیصل بن عبدالرحمن بن معمر کی موجودگی میں منعقد ہوگی۔ سکالرز اور نایاب نسخوں میں دلچسپی رکھنے والی اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نمائش کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری المربع برانچ کے ہال میں منعقد ہوگی۔

نمائش کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری کے ہال میں منعقد ہوگی( فوٹو ایس پی اے)

اس میں قرآن مجید کے نایاب نسخوں کا انتخاب رکھا جائے گا۔ نمائش کا اہتمام تاریخی ورثے کےعالمی دن کی مناسبت سے کیا جارہا ہے۔ ہرسال 18 اپریل کو ورثے کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ 
کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری خصوصی نمائشیں منعقد کرنے میں معروف ہے۔ اس سے قبل عربی رسم الخط کی نمائش کرچکی ہے۔ علاوہ ازیں اسلامی سکوں اور نایاب نوٹوں کی نمائش کا بھی انعقاد کیا ہے۔ 
کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں قرآن مجید کے نایاب نسخوں کا شاندار انتخاب ہے۔ ان میں سے بیشتر دسویں صدی ہجری سے لے کر 13 ویں صدی ہجری کے دوران تحریر کیے گئے ہیں۔ان میں نایاب نسخے 267 ہیں۔

شیئر: