Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈین کمپنیاں سعودی ہیلتھ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی خواہشمند 

کینیڈا کی بڑی ہیلتھ کمپنیوں کا گروپ سعودی عرب کے دورے پر ہے( فوٹو: سبق)
سعودی ایوان صنعت و تجارت کونسل کے تحت بدھ کو ریاض میں سعودی کینیڈین صحت نگہداشت فورم  میں چالیس کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فورم کے شرکا نے سعودی عرب میں صحت نگہداشت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کیے۔
سعودی کینیڈین بزنس کونسل  کے چیئرمین ڈاکٹر عماد الذکیر نے بتایا کہ’ کینیڈا کی 20 کمپنیوں نے سعودی ہیلتھ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے‘۔
انہوں نے آئندہ برسوں کے دوران ہیلتھ سیکٹر میں سو ارب ریال تک کی سرمایہ کاری کی توقع ظاہر کی ہے۔
ڈاکٹر عماد الذکیر نے کہاکہ مملکت میں کینیڈا کی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نیا روپ ملے گا۔ 
اس موقع پر مملکت میں کینیڈا کے ناظم الامور مارٹن شارون نےکہا کہ ’کینیڈا کی بڑی ہیلتھ کمپنیوں کا گروپ سعودی عرب کے دورے پر ہے۔ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لے رہا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’کئی برس کے بعد کینیڈا کا وفد مملکت آیا ہے۔ سرکاری اور پرائیویٹ اداروں و کمپنیوں کی جانب سے پذیرائی ہورہی ہے‘۔ 

شیئر: