Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں80عالمی کمپنیوں کولائسنس جاری کیا گیا،وزیرسرمایہ کاری

غیرملکی کمپنیوں کے حوالے سے نئے ضابطے بنائے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزیرسرمایہ کاری خالد الفالح نے جمعرات کو ورلڈ اکنامک فورم کے پروگراموں میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 2022 کےآخرتک سعودی عرب میں 80 غیرملکی کمپنیوں کو اپنے ریجنل ہیڈکوارٹر قائم کرنے کے پرمٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔ 

 

اخبار 24 کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری اداروں نے غیرملکی کمپنیوں کے حوالے سے نئے ضابطے بنائے ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ ایسی کسی بھی کمپنی کو جس کا سعودی عرب میں ریجنل ہیڈکوارٹرنہ ہوسرکاری ادارہ کوئی ٹھیکہ نہیں دے گا۔
اگرکسی سرکاری ادارے کو اپنا کوئی کام کرانے یا سامان خریدنے کے لیے کسی بیرونی کمپنی کی خدمات درکار ہوں تو سرکاری ادارہ صرف ان کمپنیوں ہی سے کام کراسکے گا یا سامان خرید سکے گ جن کا ریجنل ہیڈکوارٹرسعودی عرب میں موجود ہو۔ 
مذکورہ پابندی سے 10لاکھ ریال لاگت والے کام اور سودے مستثنی رکھے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ کام اور سودے بھی اس سے مستثنی ہیں جو سعودی عرب سے باہر نافذ کیے جارہے ہوں۔ 

شیئر: