Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ

رواں برس 7.2 ارب ریال کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب نے سال رواں  2022 کی تیسری سہ ماہی کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں کو اپنی طرف راغب کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ 7.2 ارب ریال کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔
سال 2021 کے دوران تیسری سہ ماہی میں 6.5 ارب ریال کی غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔
عربی روز نامے ’الاقتصادیہ‘ کے مطابق سعودی سینٹرل بینک (ساما) اور وزارت سرمایہ کاری کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ 2022 کے ابتدائی نو ماہ کے دوران 22.4 ارب ریال کی غیرملکی سرمایہ  کاری مملکت آئی جبکہ 2021 میں 9 ماہ کے دوران  65.1  ارب ریال کی غیرملکی سرمایہ کاری مملکت آئی تھی۔ 66 فیصد کمی واقع ہوئی۔
اس کی بنیادی وجہ گزشتہ برس ابتدائی 9 ماہ کے دوران 12.8 ارب ڈالر مالیت کا آرامکو کا سودا ہوا تھا اور یہ ایک غیرمعمولی صورتحال تھی۔ 
اگر سال رواں کی تیسری سہ ماہی کے دوران آنے والی غیرملکی سرمایہ کاری کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا جائے تووہ حوصلہ افزا ہیں جوگزشتہ کے مقابلے میں 10.7 فیصد کا اضافہ دکھا رہے ہیں لیکن اگر 2022 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران ہونے والے مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری (22.4 ارب ریال) کا تقابل  2021 کے ابتدائی نو ماہ کی مجموعی سرمایہ  کاری (65.1 ارب ریال) سے کیا جائے تو اس حوالے سے سال رواں کے ابتدائی 9 ماہ دوران مملکت آنے والی براہ است غیرملکی سرمایہ کاری میں  تقریبا 66 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

شیئر: