Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قوانین کی خلاف ورزی پر17156 افراد گرفتار

گرفتارشدگان میں سعودی شہری اورغیرملکی شامل ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اقامہ، ملازمت اورسرحدی امن قوانین کی خلاف ورزیوں پر17156 مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف قید اور جرمانے کی سزاؤں کے فیصلے صادر کردیے۔ غیرملکیوں کی بے دخلی کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو تاکید کی ہے کہ وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی شخص کو نہ تو سفر کی سہولت فراہم کریں نہ ہی  انہیں ملازمت دیں اور نہ ہی انہیں رہائش فراہم کریں۔ انہیں تحفظ فراہم کرنے کی کوشش سے بھی گریز کریں۔ 
محکمہ پاسپورٹ نے سعودیوں اور غیرملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اقامہ ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے بارے میں پہلی فرصت میں رپورٹ کریں اگرغیرقانونی تارکین مکہ مکرمہ، ریاض یا مشرقی ریجن میں ہوں تو انکے بارے میں رپورٹ  911 پر کریں اور اگر مملکت کے دیگر علاقوں میں ہوں تو اس کی اطلاع  999 پر رابطہ کرکے کی جائے۔

شیئر: