Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفیر پاکستان ہاشم صدیق سے سفارتی عملے کی ملاقاتیں

ریاض(ذ۔ م ) پاکستان کے نئے سفیر ہاشم بن صدیق نے ریاض میں چارج سنبھال لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی کے پہلے دن سفارتخانے کے عملے سے مختلف امور پر بریفنگ لی۔ سفارتکاروں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ نئے سفیر پاکستان آج جدہ پہنچیں گے جہاں وہ حج 2017ء سے متعلق اجلاس میں شرکت کرینگے اور حج انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ وہ پاک بحریہ کے جہاز ٹیپو سلطان کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کرینگے۔

شیئر: