Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ایئر پورٹ کے ٹرمینل ون پر سیلف لگیج ڈراپ سروس

’نئے سسٹم سے لگیج میں آسانی ہوگی اور مسافروں کا وقت بچے گا( فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں  جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کے لیے ایک نئی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ٹرمینل ون پر سیلف لیگج ڈراپ سروس متعارف کرائی گئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ انتظامیہ  نے بیان میں کہا کہ ’نئے سسٹم سے لگیج میں آسانی ہوگی اور مسافروں کا وقت بچے گا‘۔

مسافر لگیج پر لگائے جانے والے سٹیکر پرنٹ کرسکیں گے( فوٹو: ٹوئٹر)

’مسافر ٹکٹ کی ریڈنگ اور مقرہ وزن سے متعلق معلومات کامشاہدہ کرسکیں گے۔ لگیج پر لگائے جانے والے سٹیکر پرنٹ کرسکیں گے۔ یہ سہولت عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں مہیا ہوگی‘۔ 
ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ’ نئی سروس کی ایک خوبی یہ ہے کہ بیگ لگیج بیلٹ پر ہدایات ملتے ہی خود بخود حرکت میں آجائے گا۔ یہ سہولت ٹرمینل ون کے اے ٹو زون میں مہیا ہے‘۔

شیئر: