Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اولاد سے محروم سعودی خاتون کے ہاں تین بچوں کی ولادت

خاتون بانجھ پن کے باعث 6 برس سے ہسپتال سے رجوع کررہی تھی(فائل فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب کے نجران ریجن میں شادی کے بعد چھ سال تک اولاد سے محروم خاتون نے بیک وقت تین بچوں کو جنم دیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ صحت نجران نے بتایا کہ ’ہسپتال میں ایک خاتون کو ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا۔ فوری طور پر ٹیسٹ کیے گئے‘۔
ڈاکٹروں نے صورتحال کی نزاکت کے پیش نظر آپریشن کا فیصلہ کیا۔ سعودی خاتون نے تین بچوں کو جنم دیا ان میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔ بچوں کا وزن 1550 سے  1800 گرام تک ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ’خاتون کو زچگی کے بعد پہلے جنرل وارڈ منتقل کیا گیا۔اب ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے‘۔ 
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق’ سعودی خاتون بانجھ پن کے باعث 6 برس سے ہسپتال سے رجوع کررہی تھی‘۔

شیئر: