Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم میں باب الملک عبدالعزیز کھول دیا گیا

 
مکہ مکرمہ ...مسجد الحرام و مسجد نبوی شریف کی جنرل پریذیڈنسی نے رمضان المبارک کے استقبالیہ انتظامات کے تحت باب الملک عبدالعزیز زائرین کیلئے کھول دیا۔ انتظامیہ کے ایک عہدیدار انجینیئر امجد الحازمی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ باب الملک عبدالعزیز حرم شریف کے اہم دروازوں میں سے ایک ہے۔ اس کے کھلنے سے زائرین کو حرم شریف آنے جانے میں سہولت ہوگی۔ رمضان المبارک کا عمرہ موسم ختم ہوجانے پر باب الملک عبدالعزیز تعمیراتی کام مکمل کرنے کی غرض سے دوبارہ بند کردیا جائیگا۔

شیئر: