Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاسٹ بولر محمد عامر کا ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے پر غور

جمیکا.. فاسٹ بولرمحمد عامر کے بارے میں یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں وہ ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کے بقول اس فارمیٹ میں 5دن کی محنت کے باوجود اتنا معاوضہ نہیں ملتا جتنا مختصر فارمیٹس میں کمایا جاسکتا ہے۔ذرائع کا دعوی ہے کہ عامر نے اس بارے میں ساتھی کرکٹرز سے بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ فاسٹ بولر ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کی شکست کا دمہ دار بولرز کو قرار دینے پر بھی ناخوش ہیں۔ انہوں ٹیم میٹنگ میں بھی یہ بات کی تھی ۔یاد رہے کہ کپتان مصباح الحق نے کہا کہ برج ٹاون ٹیسٹ میںبولرز نے پہلی اننگز میں اچھی بولنگ نہیں کی جس سے میزبان ٹیم کو سنبھلنے کا موقع مل گیا تھا ۔ ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ محمد عامر مختصر فارمیٹس میں اپنے کیریئر کو طول دینے کیلئے روایتی فارمیٹ سے دستبردار ہونا چاہتے ہیں۔ بورڈ یا ٹیم انتظامیہ کی جانب سے ان اطلاعات یا افواہوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

 

شیئر: