Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آخری ٹیسٹ میں سنچری بنانے کی خواہش ہے ، یونس

ڈومینیکا... ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے سابق کپتان اور ملک کے سب سے کامیاب بیٹسمین یونس خان نے کہا ہے کہ بہت خوش اورمطمئن ہوں۔ مجھے ریٹائر منٹ کے فیصلے پر کوئی افسوس نہیں کیونکہ کہ اپنی مرضی سے عزت کیساتھ اپنے پسندیدہ کھیل کو چھوڑ کر جا رہا ہوں۔میچ سے قبل پاکستان کے نجی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہ میری دلی خواہش ہے کہ اپنے آخری ٹیسٹ میں بھی سنچری اسکور کروں۔سابق کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے لئے سب سے زیادہ رنز، سب سے زیادہ سنچریاں اور ٹیسٹ کھیلنے والے ہر ملک کے خلاف سنچری اسکور کرنا یقینی طور ایک اعزاز ہے۔ انہوں نے اپنے ملک کیلئے یہ اعزازات سمیٹے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے ان کارناموں پر فخر ہے لیکن ساتھ یہ خواہش بھی رکھتا ہوں کہ پاکستان کا کوئی اور بیٹا کھلاڑی بھی یہ کارنامہ انجام کیونکہ ریکارڈ ز ٹوٹنے کے لئے ہی بنتے ہیں، اس لئے چاہتا ہوں کوئی پاکستانی کرکٹر مجھ سے بھی زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے تاکہ پاکستان کا نام روشن ہو تا رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فروری 2000میں میں راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف اپنے اولین ٹیسٹ میں سنچری بنانا ہمیشہ یاد رہے گا لیکن میرے کیریئر کا سب سے یادگار دن 21جون 2009ءہے جب لارڈز کے تاریخی گرا ﺅنڈ میںبطور کپتان ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی اٹھائی تھی۔ 

 

شیئر: