Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعمیراتی سامان میں پندرہ لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام 

ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے کہا ہے کہ’ 15 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے‘۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے کہا کہ ’تعمیراتی سامان میں 15 لاکھ 3146 نشہ آور گولیاں چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی‘۔

ریاض اور الشرقیہ ریجنوں میں نشہ آور گولیاں وصول کرنے والوں کو پکڑا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)

 ترجمان کا کہنا ہے کہ’ ریاض اور الشرقیہ ریجنوں میں نشہ آور گولیاں وصول کرنے والے چارغیرملکیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا‘۔
’ملزمان مں دو مملکت میں باقاعدہ مقیم تھے جبکہ دو شام سے وزٹ ویزے پر آئے ہوئے تھے۔ چاروں ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔ 

شیئر: