Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی پولیس نے 32 ملین درہم مالیت کی منشیات ضبط کرلی، 28 ملزمان گرفتار

دبئی پولیس نے تین کارروائیوں میں منشیات پھیلانے کی کوششیں ناکام بنائی ہیں ( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے 32 ملین درہم مالیت کی گیارہ کلو گرام منشیات ریاست میں پھیلانے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
منصوبہ بندی کرنے والے تین گروہوں کے 28 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی پولیس نے بیان میں کہا کہ’ 99 کلو گرام کیپتاگون کی 6 لاکھ 21 ہزار 634 گولیاں ضبط کی گئی ہیں۔ پکڑی گئی منشیات میں بارہ کلو گرام کرسٹل، ہیروئن اور حشیش شامل ہیں‘۔
دبئی پولیس نے بیان میں کہا کہ’ ایک گروہ نے 99 کلو گرام کیپتاگون امارات میں پھیلانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ مارکیٹ ویلیو کا تخمینہ 31 ملین 18 ہزاردرہم ہے۔
پولیس نے گروہ کے تین ملزمان کو حراست میں لیا ہے‘۔
 دوسری کارروائی میں ایک انٹرنیشنل نمبر سے ایک شخص نے انجانے پیغامات ارسال کیے تھے جس میں منشیات پھیلانے کی بات کہی گئی تھی۔ تحقیقات اور تفتیشی عمل کے نتیجے میں اس گروپ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے 9.7 کلو گرام کرسٹل برآمد کی گئی ہے۔
دبئی پولیس نے بتایا کہ ’تیسری کارروائی میں ایک ایسا شخص ملوث پایا گیا جو سوشل میڈیا کے ذریعے منشیات کا کاروبار کررہا تھا۔ وہ لوگوں کو ان کے ٹھکانوں پر نشہ آور اشیا فراہم کرتا تھا‘۔
’اس شخص کو گرفتار کرکے ہیروئن برآمد کی گئی۔ پوچھ  گچھ کے نتیجے میں مزید  23 افراد پکڑے گئے اور ان کے قبضے سے بھی نشہ آوراشیا برآمد ہوئی ہیں‘۔

شیئر: