Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی صدر سے بحرین کے فرمانروا کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کا جائزہ 

مشترکہ مفادات کے حصول میں معاون طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی ( فوٹو: وام)
امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے بدھ کو ابوظبی میں بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے ملاقات کی ہے۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں، ان کے قائدین اورعوام کو جوڑنے والے برادرانہ گہرے مستحکم  تعلقات پر برادرانہ ماحول میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے بحرین اور امارات کی پائیدار ترقی اور خوشحالی و استحکام کی خواہش کا بطی اظہار کیا۔ 
امارات اور بحرین کے درمیان  مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور یکجہتی کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں ملکوں کے عوام کی امنگیں پوری کرنے کےلیے مشترکہ مفادات کے حصول میں معاون طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں خلیجی تعاون کونسل میں شامل ممالک اور عرب عوام کی صلاح و فلاح تعلق رکھنے والےموضوعات پر بھی زیر بحث آنے۔

شیئر: