Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحتی ایپ کا نیا ورژن، نئی صحت خدمات کیا ہیں؟

وزارت کا کہنا ہے صحتی ایپ کے نئے ورژن میں منفرد خوبیاں ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے ’صحتی‘ ایپ کا نیا ایڈیشن کا اجرا کیا ہے۔ یہ سعودی عرب میں موجود افراد کو صحت خدمات کی فراہمی کے لیے مشترکہ ایپ ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ صحتی ایپ کے نئے ورژن میں منفرد خوبیاں ہیں۔ اس کے ذریعے صحت خدمات کے لیے بکنگ آسانی سے ہو گی اور بہت سی معیاری خدمات حاصل ہو سکیں گی۔
نیا ایڈیشن طبی نسخوں کا جائزہ لینے کے علاوہ واک کے سلسلے کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔  
علاوہ ازیں خواتین کی صحت کے حوالے سے خصوصی خدمات میسر آئیں گی۔ دمہ کے مریضوں کے لیے موسمی حالات کے بارے میں ابتدائی انتباہ مل سکے گا۔ دوائیں شامل کرانے اور ان کا وقت یاد دلانے کی سہولت بھی دستیاب ہوگ ی۔ 
یاد رہے کہ صحتی (مائی ہیلتھ) ایپلی کیشن 27 ملین سے زیادہ افراد کے لیے ہے۔ یہ اب تک 11 ملین سے زیادہ صحت وزیٹرز کی بکنگ کر چکی ہے۔
سات لاکھ کو فوری طبی مشاورت مہیا کی جا چکی ہے اور 40 لاکھ افراد اس سے آن لائن فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ 

شیئر: