سعودی ولی عہد سے کینیڈین وزیر اعظم کا رابطہ، مملکت پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت
کینیڈا کی جانب سے مملکت کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ بھی کیا ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزیر اعظم مارک کارنی نے کینیڈا کی جانب سے مملکت کے خلاف حوثیوں کے حملوں کی مذمت کی۔
انہوں نے سعودی عرب کی سکیورٹی، شہریوں کے تحفظ اور وہاں مقیم افراد کو لاحق کسی بھی خطرے کی صورت میں کینیڈا کی جانب سے مملکت کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور کینیڈا کے تعلقات، مشترکہ تعاون کے امکانات اور مختلف شعبوں میں ان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
