بیلسٹک میزائل کی سمبلنگ: عرب اتحاد نے حوثیوں کی تین تنصبات تباہ کر دیں
میزائل نیٹ ورک کو ختم کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔( فوٹو: سکرین گریب)
یمن کی آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے پیر کو کہا ہے کہ اس نے یمن کی حوثی ملیشیا کی بیلسٹک میزائل سمبل اور تیار کرنے والی تین تنصیبات کو تباہ کیا ہے۔
سرکاری ترجمان میحرجنرل ترکی المالکی نے کہا کہ اس آپریشن میں بیلسٹک میزائل سمبل اور تیار کرنے کی فیکٹری، میزائل فیول (ٹھوس ایندھن) کو مکس اور تیار کرنے کے ایک کیمیکل پلانٹ اور بیلسٹک میزائل کے الیکٹرانک سسٹمز کو سمبل کرنے کی الیکٹرانکس ورکشاپ کو تباہ کیا گیا ہے۔
اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائی سعودی عرب اور یمن میں عام شہریوں اور سول انفرا سٹرکچر کو نشانہ بنائے جانے والے حوثی ملیشیا کے بار بار حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔
حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائل نیٹ ورک کو کمزور اور اسے ختم کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔
یاد رہے گزشتہ روز عرب اتحاد نے صعدہ میں حوثی ملیشیا کے دو بیلسٹک میزائل لانچر جبکہ صنعا میں ایک لانچر تباہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کا کہنا تھا حوثی ملیشیا نے یہ لانچ پلیٹ فارم سعودی دارالحکومت ریاض اور الشرقیہ ریجن پر حملے کی کوشش کے لیے استعمال کیے تھے۔
عرب اتحاد نے لانچ پلیٹ فارم کو ٹریک کرنے اور اسے نشانہ بنانے کی فوٹیج جاری کی ہے جس میں لانچ پلیٹ فارم کو تباہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
