Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی ریاض میں سعودی آرامکو کی عمارت پر حوثیوں کے حملے کی کوشش کی شدید مذمت

پاکستان نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی آرامکو کی عمارت پر حوثیوں کی جانب سے حملے کی کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پاکستانی دفترِ خارجہ کے ترجمان نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ’شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا انسانی جانوں اور علاقائی سلامتی کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے۔‘
انہوں ںے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’پاکستان حوثیوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ سعودی عرب کے خلاف تمام حملے فوری اور غیر مشروط طور پر بند کریں۔‘
’شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا انسانی جانوں اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ ہے۔ سعودی عرب کے خلاف تمام حملے فوری طور پر بند کیے جائیں۔‘
دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان اس ناقابلِ جواز اور بلااشتعال جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی حکام کی مستعدی اور فوری ردِعمل کو سراہتا ہے۔‘
’ہم مملکتِ سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ پوری ثابت قدمی سے کھڑے ہیں اور اس کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ضروری تمام اقدامات کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔‘
ترجمان نے کہا کہ ’سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔‘

شیئر: