سعودی اور جرمن وزرائے خارجہ کی پیرس میں ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
آبی گزرگاہوں کی سکیورٹی کے حوالے سے سفارتی کوششوں پر بھی بات کی۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو پیرس میں جرمن ہم منصب ڈاکٹر جوہان وڈے فل سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق جی سیون وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان تعلقات کا جائزہ اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں سلامتی اور استحکام کو بر قرار رکھنے، فریڈم آف نیویگیشن اور آبی گزرگاہوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سفارتی کوششوں پر بھی بات کی۔
اس موقع ہر فرانس میں سعودی سفیر ڈاکٹر فیصل بن سعود المجفل بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیرس میں جی سیون گروپ کے توسیعی اجلاس میں شرکت کی۔
