Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات

گورنر سندھ نے کہا ’سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی بھرپور مدد کی ہے۔‘ (فوٹو: گورنر ہاؤس سندھ)
 سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے پاکستان کے صوبہ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری کی ملاقات ہوئی ہے۔
گورنر ہاؤس سندھ سے جمعے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’ملاقات میں پاکستان سعودی عرب تعلقات، باہمی تجارت کے فروغ، صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘
اس موقعے پر گورنر سندھ نے کہا کہ ’اسلامی اخوت پاک سعودی عرب تعلقات کی بنیاد ہے جبکہ مقامات مقدسہ کے باعث سعودی عرب کو پاکستانی عوام سے خاص عقیدت ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی بھرپور مدد کی ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان سعودی عرب سے تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے۔‘

گورنر سندھ نے کہا کہ ’اسلامی اخوت پاک سعودی عرب تعلقات کی بنیاد ہے‘ (فوٹو: گورنر ہاؤس سندھ)

سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ ’سعودی حکومت پاکستان سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے۔‘

شیئر: