Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر:مقامی کمپنی کے خلاف 10لاکھ ریال جرمانہ عائد

دوحہ: قطر کی اپیل کورٹ نے لفٹ کا کاروبار کرنے والی ایک مقامی کمپنی پر10لاکھ ریال جرمانہ عائد کردیا۔ کمپنی نے لفٹوں کا کاروبارکرنے والی عالمی کمپنی کا نام غیر قانونی طور پر استعمال کیا تھا۔ مقامی اخبار العرب کے مطابق عالمی کمپنی نے مقامی کمپنی پر دعوی دائر کیا تھا کہ وہ اس کا نام اور برانڈ غیر قانونی طور پر استعمال کر رہی ہے۔ عدالتی کارروائی کے دوران الزام ثابت ہونے پر مقامی کمپنی پر جرمانہ اور آئندہ عالمی برانڈ استعمال نہ کرنے کا اقرار لیا گیا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: