Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور آسٹریلیا میں تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے معاہدے 

سعودی ایوانہائے صنعت و تجارت کے زیر انتظام فورم کے دوران معاہدے ہوئے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اور آسٹریلیا نے پیر کو مشترکہ بزنس فورم کے دوران کئی تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
 سعودی ایوانہائے صنعت و تجارت کے زیر انتظام فورم میں دونوں ملکوں کے سرمایہ کار اور سرکاری اداروں کے عہدیدار شریک ہوئے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق معاہدوں کے ذریعے سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دیاجائے گا۔ دونوں ملک سرمایہ کاری کے امکانات اور اپنی مارکیٹوں کے حوالے سے ایک دوسرے کو معلومات فراہم کریں گے۔ 
سعودی ایوانہائے صنعت و تجارت کے ڈپٹی چیئرمین فایز الشعیلی نے  فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ آسٹریلیا سے تجارتی سامان میں 70 فیصد زرعی پیداوار اور مویشی شامل ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’2017 سے 2020 کے دوران سعودی عرب اور آسٹریلیا کے درمیان تجارتی حجم مملکت کی بیرونی تجارت کے کل حجم کا 0.4 فیصد بھی نہیں ہے‘۔ 
مملکت میں متعین آسٹریلوی سفیر نے کہا کہ’ سعودی وژن 2030 دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کو مستحکم شکل میں آگے بڑھانے کا ذریعہ بن رہا ہے‘۔
’سعودی عرب کانکنی کے شعبے میں عالمی قیادت کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آسٹریلیا اس شعبے میں سعودی عرب کے ساتھ وسیع البنیاد تعاون کا آرزو مند ہے‘۔
علاوہ ازیں فوڈ سیکیورٹی، تعلیم، صحت اور زراعت کے شعبوں میں بھی آسٹریلیا سعودی عرب کے ساتھ تعاون کی پوزیشن میں ہے۔ 

شیئر: