Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک کریش کرگئی

سڈنی- - - - - مشہور سوشل میڈیا گروپ فیس بک کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دنیا کے کئی براعظموں میں انکی سروس کریش کر گئی جس سے آسٹریلیا، ایشیا اور امریکہ کے کئی شہروں میں صارفین کو حیرت انگیز طور پر پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اطلاعات کے مطابق ان علاقوں کے کروڑوں افراد ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے اپنا سوشل اکاؤنٹ نہیں کھول سکے اور انہیں صورتحال کے بارے میں شکایات درج کرانے کیلئے ٹویٹر کا سہارا لینا پڑا۔ سوشل میڈیا کے حوالے سے ممتاز ترین کمپنی سمجھی جانے والی فیس بک کا کہناہے کہ یہ کریش دن کے گیارہ بجے وقوع پذیر ہوا تھا جس کے لئے وہ اپنے صارفین سے معذرت خواہ ہیں اور اب صورتحال بہتر بنانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔ واضح ہو کہ اس ٹیکنیکل خرابی کے طفیل متاثر ہونے والوں میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ،جاپان، ملائیشیا، ہندوستان اور امریکہ شامل ہیں۔ کریش کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ٹیکنیکل مسائل پر دھیان رکھنے والے ادارے کا کہناہے کہ انکی اسکرین پر ٹوٹل بلیک آؤٹ نظر آیا۔

شیئر: