Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 الاحسا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا توسیعی منصوبہ

سال 2030 تک 250 سے زیادہ ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں مہیا ہوں گی (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ عبدالعزیز الدعیلج نے کہا ہے کہ  الاحسا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا توسیعی منصوبہ مکمل ہونے پر اس سے سالانہ دس لاکھ افراد سفر کرسکیں گے۔ ایئرپورٹ کی گنجائش  250 فیصد تک بڑھ جائے گی۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق الدعیلج نے الاحسا فورم  2030 میں شرکت کے موقع پر کہا کہ الاحسا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیعی کا منصوبہ سعودی وژن  2030 کے اہداف کی تکمیل کا حصہ ہے۔ 
الدعیلج نے توجہ دلائی کہ شہری ہوابازی کی قومی حکمت عملی کے تحت مملکت کے ہوائی اڈوں کا بنیادی ڈھانچہ جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے اور ہوائی اڈوں کی گنجائش بڑھا کر سالانہ 330 ملین مسافروں تک کی جارہی ہے۔ 2030 تک 250 سے زیادہ ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں مہیا ہوں گی۔ 
الدعیلج نے مزید کہاکہ الاحسا کا محل وقوع منفرد نوعیت کا ہے۔ یہاں جدید طرز کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی موجودگی اور دنیا بھر کے ہوائی اڈوں سے اسے جوڑنے کے بڑے فوائد ہوں گے۔ 2022 میں الاحسا انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے  2021 کے مقابلے میں 30 فیصدشرح نمو کا ریکارڈ حاصل کیا۔ پروازوں کی تعداد میں  6.6 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ نومبر  2022 کے دوران فلائی دبئی نے الاحسا کے لیے پروازیں چلائیں۔ 
الدعیلج نے کہا کہ توسیعی منصوبے کی بدولت الاحسا ہوائی اڈے سے سالانہ سفر کرنے والوں کی تعدداد دس لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ یہاں دو نئے انٹرنیشنل ٹرمینلز تیار کیے جائیں گے انکا مجموعی رقبہ 3400 مربع میٹر کا ہوگا۔ داخلی پروازوں کے لیے بھی ٹرمینلز ہوں گے۔ 

شیئر: