Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جبیل ایئرپورٹ کے علاقے میں گرد و غبار کا طوفان

’بری راستہ استعمال کرنے والے مسافروں کو احتیاط سے کام لینا چاہئے‘ ( فوٹو: طقس العرب)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جبیل ایئرپورٹ کا پورا علاقہ گرد و غبار کے طوفان کی زد میں ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرد و غبار کے طوفان کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگئی ہے۔
طقس العرب کے ماہرین نے کہا ہے کہ ’شدید طوفان کی وجہ سے حد نگاہ 500 میٹر تک محدود ہے‘۔
’ماہرین نے کہا ہے کہ ’بری راستہ استعمال کرنے والے مسافروں کو احتیاط سے کام لینا چاہئے‘۔
ادھر محکمہ صحت نے جبیل کے تمام ہسپتالوں اور صحت مراکز میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے سانس کے مریضوں، معمر افراد اور بچوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے۔

شیئر: