جدہ ایئرپورٹ پر پہلی بار لیڈیز پیرامیڈیکل ٹیم تعینات کرنے کا پروگرام
جدہ ایئرپورٹ پر پہلی بار لیڈیز پیرامیڈیکل ٹیم تعینات کرنے کا پروگرام
پیر 6 فروری 2023 5:21
پروگرام سعودی وژن 2030 کا حصہ ہے (فوٹو: اخبار 24)
’مطارات جدہ‘ کمپنی نے جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے تاریخ میں پہلی بار لیڈیز پیرامیڈیکل ٹیم تعینات کرنے کا پروگرام تیار کر لیا۔
اخبار 24 کے مطابق مذکورہ پروگرام کے تحت لیڈیز پیرامیڈیکل ٹیم ایئرپورٹ پر ایمرجنسی خدمات انجام دے گی۔
90 دن کی ٹریننگ کے بعد ایئرپورٹ پر تعینات کیا جائے گا (فوٹو: اخبار 24)
مطارات جدہ کمپنی نے اس مقصد کے لیے 90 روزہ ٹریننگ پروگرام متعارف کرایا ہے۔ ٹریننگ حاصل کرنے والی خواتین کورس مکمل کرنے پر ایئرپورٹ پر تعینات کر دی جائیں گی۔ یہ پروگرام سعودی وژن 2030 سے لیا گیا ہے۔
ٹریننگ پروگرام میں مطارات جدہ کمپنی کے ساتھ سعودی شہری ہوابازی کی اکیڈمی تعاون کرے گی۔ پیرامیڈیکل سٹاف کو ہوائی اڈوں پر زخمیوں کی منتقلی، پیشہ ورانہ خدمات، زخمیوں کو جائے وقوع سے نکالنے، ایئرپورٹ پر ایمرجنسی کارروائی وغیرہ سے متعارف کرایا جائے گا۔ انہیں ایئرپورٹ پر رائج قوانین و ضوابط سے آگاہ بھی کیا جائے گا۔
ٹریننگ کورس میں انہی لیڈیز کو داخلہ ملے گا جنہوں ایمرجنسی میڈیکل سروسز کے شعبے میں گریجویشن کر رکھی ہو یا اس کے مساوی کوئی ڈگری حاصل رکھتی ہوں۔ دوسری شرط یہ ہے کہ امیدوار خاتون نے مذکورہ پیشے کا موثر پرمٹ بھی لیا ہو اور انگریزی زبان کے امتحان آئی ای ایل ٹی ایس فور بھی پاس کیا ہو۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں