Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اڑان کے کرایوں پر ہر 3ماہ بعد نظر ثانی ہوگی

نئی دہلی۔۔۔۔اڑان (اڑے دیش کا عام ناگرک)نامی اسکیم کے تحت فضائی کرائے پر ہر 3ماہ بعد نظر ثانی کی جائے گی۔مختلف ایئر لائنز سے کہا گیا تھا کہ وہ اس اسکیم کیلئے طیاروں میں 50فیصد نشستیں مخصوص کریں تاکہ عام آدمی بھی فضائی سفر کے قابل ہوسکے۔ اسکیم کا مقصد مختلف ریاستوں تک عام آدمی کی طیاروں کے ذریعے رسائی کو ممکن بنانا تھا۔ اب شہری ہوابازی کی وزارت کا کہنا ہے کہ سہ ماہی بنیاد پر افراط زر کے رجحان کے پیش نظر کرایوں پر نظر ثانی ہوا کریگی۔اداے نے یہ وضاحت اسکیم کے سلسلے میں کئے جانیوالے مختلف سوالات کے جواب میں کہی۔اڑان اسکیم کے تحت فضائی ٹکٹ ایک گھنٹے کے سفر کیلئے ڈھائی ہزار روپے مقرر کئے گئے تھے جبکہ نشستوں کے حساب سے قیمت کم رکھی گئی تھی۔پچھلے ماہ ایئر انڈیا کی ایک ذیلی ایئر لائن الائنس ایئر نے دہلی شملہ دہلی روٹ پر پہلی پرواز چلائی تھی۔5ایئرلائنز 128روٹس پر ایسی پروازیں چلانے کی حقدار ٹھہرائی گئی تھیں جس کے نتیجے میں 70ایئرپورٹس کیلئے پروازیں چلیں گی۔ حکومت آئندہ 3ماہ میں مزید ایئرلائنز کو اسکیم میں شامل کریگی۔

شیئر: