Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراقی وزیر داخلہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر سعودی وزیر داخلہ نے خیر مقدم کیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
عراق کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالامیر کامل الشمری اتوار کو سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے ان کا خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر وزارت داخلہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالح اور مملکت میں عراقی سفیرعبدالستار جنابی بھی موجود تھے۔

شیئر: