Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں جمعرات کو درجہ حرارت کتنا رہا؟

سب سے کم درجہ حرارت طریف میں ریکارڈ کیا گیا(فوٹو،ٹوئٹر)
  موسمیات کے قومی مرکزکا کہنا ہے کہ جمعرات 23 فروری  2023 کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری  مکہ مکرمہ میں ریکارڈ کیا گیا۔
سب سے کم درجہ حرارت الطریف کمشنری میں رہا۔
عاجل نیوز کے موسمیات کے قومی مرکزکی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ شرورہ کمشنری میں پارہ32 سینٹی گریڈ جبکہ بریدہ، جازان، نجران، الخرج، الاحسا، القنفذہ اوروادی الدواسر 31سینٹی گریڈ رہا۔
مدینہ منورہ ریجن گرمی کے حوالے سے چوتھے نمبرپررہا جہاں پارہ 30 سینٹی گریڈ رہا۔ 
موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ جمعرات کو مملکت بھر میں سب سے کم درجہ حرارت 6 سینٹی گریڈ الطریف میں ریکارڈ کیا گیا۔
القریات اس حوالے سے دوسرے نمبر پر رہا جہاں درجہ حرارت سات سینٹی گریڈ رہا۔ ابہا اور عرعر 8 سینٹی گریڈ سے تیسرے اور باحہ نو سینٹی گریڈ سے چوتھے نمبر پر ہے۔ 
 
 

شیئر: