Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانڈا کا بچہ درخت کی شاخ سے جھول گیا

بیجنگ .... بیجنگ میں ایک تحقیقی مرکز میں پانڈے کا ایک بچہ درخت پر چڑھ گیا اوروہاں جاکر ایک شاخ پر جھول گیا۔ اس نے نیچے اترنے کیلئے بھی کوئی کوشش نہیں کی۔ کافی دیر تک وہ بے یارو مدد گار وہیں لٹکا رہا۔ اس کی یہ وڈیو اتار کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی گئی۔ مختصر سی کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ یہ بچہ یا تو سست ہے یا وہ وہاں بیٹھ کر نیچے کا نظارہ کرنے میں مصروف ہے۔ وڈیو دیکھ کر بعض لوگ تو بظاہر تھکے ہوئے اس پانڈہ سے بیحد خوش ہوئے۔ ایک خاتون نے تو تحریر کیا کہ پانڈہ کا یہ بچہ بیحد کیوٹ ہے۔ ایک اور شخص نے تبصرہ کیا کہ درخت بھی بیحد خوبصورت ہے اور شاخیں بھی کم ہیں اور وہاں پانڈہ لٹکتے ہوئے خوش ہے۔ چین کے اس تحقیقاتی مرکز کا قیام 1987ءمیں عمل میں آیا تھا اور جب سے اب تک وہاں 124پانڈہ پیدا ہوچکے ہیں۔ اس مرکز کا رابطہ لیول پول یونیورسٹی اور اسکاٹ لینڈ میں ایڈنبرگ زو سے ہے۔

شیئر: