Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کپ کے ذریعے دنیا کے سامنے مملکت کی خوبصورتی پیش کی جا رہی ہے: شہزادی نورہ الفیصل

شہزادی نورہ الفیصل نے کہا ہے کہ سعودی کپ کے ذریعے مملکت کی ثقافت کو سامنے لانے کا غیرمعمولی مظاہرہ کیا جاتا ہے۔
عرب نیوز کے ’دی میمان شو‘ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سعودی کپ کی ڈائریکٹر اور سعودی جوکی کلب کے چیئرمین کی سپیشل ایڈوائزر نے کہا کہ وہ دوسرے سال اس کپ کے ذریعے منفرد دنیا اور ریسنگ دنیا کو آپس میں ملا رہی ہیں۔
شہزادی نورہ کا کہنا تھا کہ وزارت ثقافت اور جوکی کلب کے ساتھ اس طرح کی مشترکہ کاوش سے کلچر کو پیش کرنا ہے۔
’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان چاہتے ہیں کہ اس ایونٹ کے ذریعے سعودی ثقافت کو دنیا کے سامنے لایا جائے۔ آپ جانتے ہیں کہ علاقائیت، خوبصورت اور رنگ ایسے ہی ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا سعودی عرب کے ساتھ گھوڑوں کی ریس کے مقابلوں کو منسلک نہیں کرتی، یہ ایونٹ منتظمین کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ سعودی کلچر کو بین الاقوامی طور پر متعارف کرائیں۔
شہزادی نورہ نے بتایا کہ اس حوالے سے کوششیں عالمی وبا کورونا کے دوران ہی شروع ہو گئی تھیں جب تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ تین ہزار افراد پر مشتمل ایک ایونٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’سب جانتے ہیں اور تصور کریں کہ ایسے حالات میں گھوڑوں کو لانا، ہر شخص کی ایونٹ کے مقام پر داخلے سے قبل ٹیسٹنگ اور حفاظت کو یقینی بنانا کتنا مشکل تھا۔‘
شہزادی نورہ نے بتایا کہ دو اہم چیزیں ایسی تھیں جن کی وجہ سے یہ ایونٹ بھرپور انداز سے منعقد ہوا۔ ’ایک تو یہ کہ سعودی عرب کا گھوڑا ریس جیت گیا، یہ زبردست تھا۔ اور دوسری سب سے زیادہ اہم بات یہ تھی کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان خود وہاں موجود تھے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’یہ حقیقت ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کورونا کی وبا کے بعد سے اس طرح کسی تقریب میں نہیں آئے تھے اور یہ پہلی بار تھا کہ وہ خود آئے جس نے تقریب میں موجود ہر شخص کو زبردست احساس دیا۔‘
شہزادہ نورہ کا اس ایونٹ کے ساتھ یہ تیسرا سال ہے اور ہر گزرتے برس کے ساتھ ان مقابلوں کے ذریعے ثقافت کا عنصر بہتر اور بڑھایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارت ثقافت اس میں فیشن اور ڈیزائنرز کو لا رہی ہے۔ گزشتہ برس ہم نے ایک سو ڈیزائنرز کو لایا اور 100 ایسے افراد کو جنہوں نے اُن کو بنائے لباس زیب تن کیے تھے جن کے ڈیزائن نہایت دیدہ زیب تھے۔‘
رواں سال سعودی کپ میں 200 فیشن ڈیزائنر شرکت کر رہے ہیں۔ اس طرح صرف فیشن کے شعبے سے 400 افراد شریک ہیں۔
شہزادی نورہ نے کہا کہ ’اس وقت ہم تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور یہ بہت زبردست ہے۔‘

شیئر: