Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں دس لاکھ سے زیادہ افراد نے نماز جمعہ ادا کی

مسجد الحرام کے داخلی وخارجی صحن نمازیوں سے بھرے ہوئے تھے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں دس لاکھ سے زیادہ زائرین اور مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے جمعے کی نماز ادا کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام میں سات لاکھ پچاس ہزار سے زیادہ افراد نماز جمعہ میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر انتظامیہ نے زائرین کےلیے بہترین انتظامات کیے تھے۔ مسجد الحرام کے داخلی وخارجی صحن نمازیوں سے بھرے ہوئے تھے۔

تمام دروازوں پر زائرین کی آمد ورفت کو منظم کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)

مسجد الحرام کے تمام دروازوں پر زائرین کی آمد ورفت کو منظم کیا گیا۔ معذوروں کے لیے ویل چیئرز موجود تھیں۔
بیمار زائرین کو نماز کےلیے کرسیاں فراہم کی گئی تھیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی طبی امداد کا بندوبست تھا۔
 ہر جگہ قالین بچھائے گئے تھے۔ آب زمزم کا انتظام تھا معذروں اور خواتین کے لیے الگ جائے نماز تھی۔

زائرین کی سہولت کےلیے ہر ممکن انتظامات کیے گئے تھے( فوٹو: ایس پی اے)

دوسری جانب مسجد نبوی تین لاکھ تین ہزار سے زیادہ افراد نے جمعہ کی نماز ادا کی۔ زائرین کی سہولت کےلیے ہر ممکن انتظامات کیے گئے تھے۔ 
مسجد نبوی میں آب زمزم کے نو ہزار کولر رکھے گئے تھے۔  پچاس ہزار بوتلیں تقسیم کی گئیں۔ زائرین نے 170 ٹن زمزم استعمال کیا۔
راستہ بھول جانے والے 588 زائرین کو ان کی رہائش پہنچایا گیا جبکہ دوہزر 355  افراد کی رہائش کے حوالے سے رہنمائی کی گئی۔

شیئر: