Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈینٹسٹ ملتے ہی غیر ملکی کی چھٹی

دمام۔۔۔وزارت صحت میں دانتوں کے ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعود اورفلی نے واضح کیا ہے کہ سعودی ڈینٹسٹ کی درخواست ملتے ہی غیر ملکی ڈینٹسٹ کا معاہدہ کالعدم کردیا جائے گا۔ اگر غیر ملکی ڈینٹسٹ کے معاہدے کی میعاد باقی ہوگی تب بھی اس کی چھٹی کردی جائے گا۔البتہ تلافی کا اہتمام ہوگا۔ڈینٹسٹ کی سعودی سوسائٹی کے سابق سربراہ ڈاکٹر محمد العبیداء نے سعودی ڈینٹسٹ کیلئے روزگار کی فراہمی کی خاطر 6تجاویز پیش کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مملکت بھر میں 28ڈینٹل کالج ہیں بہتر ہوگا کہ آئندہ ڈینٹل سینٹر کے نئے اجازت نامے نہ جاری کئے جائیں ۔ ڈینٹل کالجوں میں داخلوں اور طلبہ کی نگرانی کی جائے ۔ سعودی عرب سالانہ 2ہزار ڈینٹسٹ تیار کررہا ہے۔ آئندہ برسوں میں حد سے زیادہ ڈینٹسٹ تیار ہوجائیں گے اور اہم شعبوں میں ڈاکٹروں کی قلت کا سامنا کرنا پڑجائے گا۔

شیئر: