Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  مسجد نبوی میں کیٹرنگ کمپنیاں افطار کے انتظامات کریں گی

کیٹرنگ کمپنیوں نے ایک افطار پیکیج کی قیمت سات ریال مقرر کی ہے(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ  مسجد نبوی میں گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی رمضان میں  کیٹرنگ کمپنیاں افطار کے انتظامات کریں گی۔
الوطن اخبار کے مطابق کیٹرنگ کمپنیوں نے افطار دسترخوان کے لیے پیشکشیں جاری کی ہیں۔ فلاحی انجمنیں مسجد نبوی کی چھت اور مغربی صن میں افطار دسترخوان کے انتظامات کریں گی۔
کئی کیٹرنگ کمپنیوں نے ایک افطار پیکیج کی قیمت سات ریال مقرر کی ہے۔

ہر زون میں افطار پیکٹ فراہم کرنے والی کمپنیاں الگ ہوں گی( فوٹو: ایس پی اے)

 مسجد نبوی کی انتظامیہ افطار دسترحوان کے لیے پرمٹ جاری کرے گی اور کیٹرنگ کمپنیاں افظار پیکٹ فراہم کرنے کے ٹھیکے لیں گی۔
مسجد نبوی کو کمپنیوں کےلیے چار زون میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر زون میں دسترخوانوں پر افطار پیکٹ فراہم کرنے والی کمپنیاں الگ ہوں گی۔
یاد رہے کہ  گزشتہ برس مسجد نبوی میں رمضان کے دوران افطار دستر خوان کے حوالے سے سماجی فاصلے کی پابندی کرائی گئی تھی اس سال یہ پابندی نہیں ہوگی۔

شیئر: