Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم نواز شریف چین پہنچ گئے

بیجنگ ...وزیراعظم محمدنوازشریف جمعہ کو چین پہنچ گئے ۔چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ وفاقی وزراء اسحاق ڈار،سعدرفیق ،خرم دستگیر ،احسن اقبال،وزیرمملکت انوشہ رحمان اورمشیرخارجہ سرتاج عزیز بھی ہمراہ ہیں۔وزیراعظم ایک خطہ ایک سڑک فورم کے اجلاس اور سرکاری ضیافت میں شریک ہونگے ۔فورم کے رہنماﺅں کے گول میزاجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔نوازشریف چینی صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ دونوں دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر غور کیاجائے گا۔ اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے متعدد معاہدوں پردستخط بھی متوقع ہیں۔وزیراعظم سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے علاوہ کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ نواز شریف ہانگ کانگ کابھی دورہ کریں گے

 

شیئر: