Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’معلومات چوری ہونے کا خدشہ‘، جرمن فوج کی جانب سے چینی ساختہ ڈرونز کے استعمال پر پابندی عائد

جرمنی کی فوج نے چینی ساختہ ڈرونز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے، جن میں تربیتی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے ڈرونز بھی شامل ہیں۔ 
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جرمن وزارتِ دفاع کی جانب سے اس فیصلے کا اعلان بدھ کو کیا گیا۔
جرمن وزارتِ دفاع نے ڈیٹا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی سکیورٹی کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اب چینی ساختہ ڈرونز استعمال نہیں کیے جائیں گے۔‘
اسی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’پہلے سے موجود ڈرون سسٹمز کو مقامی یا جہاں ممکن ہو، یورپی کمپنیوں کی تیارکردہ مصنوعات سے تبدیل کیا جائے گا۔‘
جرمن نیوز میگزین ڈیر شپیگل نے سب سے پہلے اس فیصلے کی خبر دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق جرمن حکام کو خدشہ ہے کہ یہ ڈرونز فوجی مشقوں، تربیتی مقامات اور ہتھیاروں کے نظام سے متعلق معلومات چینی خفیہ اداروں تک پہنچا سکتے ہیں۔
وزارتِ دفاع نے بتایا کہ ’بنڈس ویئر (جرمن مسلح افواج کا سرکاری نام) تربیتی مقاصد کے لیے کم قیمت اور عام مارکیٹ میں دستیاب ڈرونز استعمال کرتی رہی ہیں، جنہیں کم سے کم دفتری کارروائی کے ذریعے خریدا جاتا تھا۔
وزارت کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’بنڈس ویئر کی خود انحصاری اور تکنیکی خودمختاری کو مضبوط بنانے کے لیے اب چینی ساختہ ڈرونز کو اہداف کی مشق یا تربیتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔‘

شیئر: