Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سید ضمیر جعفری کو ڈاکٹر ریاض کا خراج عقیدت

ریاض (ذکا اللہ محسن) معروف شاعر و ادیب اور مزاح نگار سید ضمیر جعفری کو ریاض میں مقیم ادیبوں اور شاعروں نے خراج عقیدت پیش کیا۔ حلقہ فکر و فن کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے اردونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید ضمیر جعفری نے اپنی شاعری کے ذریعے ادب کی بے پناہ خدمت کی۔ وہ بڑے قابل انسا ن تھے۔ انہوں نے اپنی ساری صلاحیتیں سنجیدہ شاعری کے ساتھ مزاحیہ شاعری کو فروغ دینے میں صرف کیں۔ اردو ادب میں انکی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جائیگا۔ موجودہ نسل کو چاہئے کہ وہ اردو ادب کو فروغ دے اور سید ضمیر جعفری اور ان جیسے شاعروں سے انسانیت نوازی اور وطن دوستی کا جذبہ سیکھے۔سید ضمیر جعفری نے اردو مزاح نویسی اور شاعری میں نئی طرح ڈالی۔ انکے تخلیات ادب کے ا فق پر تادیر سایہ فگن رہیں گے۔

شیئر: