Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مولانا حیدری کے کاررواں پر حملہ نیابتی جنگ ہے، پاکستانی

مکہ مکرمہ، طائف(عامل عثمانی/ابو علی بڈانی)پاکستانی سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین اور جمعیت علمائے پاکستان کے سیکریٹری جنرل مولانا غفور حیدری کے قافلے پر حملے کی خبر نے مقدس شہر مکہ مکرمہ اور اسکے مضافاتی شہر طائف کے پاکبانوں میںغم و غصے کی لہر دوڑا دی۔ انہوں نے سخت الفاظ میں حملے کی مذمت کی۔ مکہ مکرمہ سے محمد عامل عثمانی کے مطابق محمد موسیٰ ملا زئی، غلام رسول مینگل، محمد ملا زئی، عنایت اللہ خدرانی، حافظ عبدالرزاق واسو، مراد بخش حسینی، عدیل پیرزادہ اور دیگر نے حملے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت نصیب کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس میں ریاستی اداروں کیلئے بڑا سبق ہے۔ یہ نیابتی جنگ کا حصہ ہے۔طائف سے ابو علی بڈانی کے مطابق طائف اسکول کے پرنسپل قیصر خان، ڈاکٹر فورم کے چیئرمین ڈاکٹر خورشد انور، پاکستان میڈیا کونسل کے چیئرمین ممتاز احمد بڈانی، چوہدری سرفراز احمد، عمران بھٹی، محمد ارشد مرزا، ڈاکٹر زمان خان، ڈاکٹر پرویز خان، راجہ محمد ریاض، محمد مقصود ،محمد وحید، غلام شبیر، ملک شیخ حسنات علی نے حملے کو بزدلانہ کارروائی سے تعبیر کیا۔

شیئر: