Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی امارات میں مشترکہ فضائی مشق ’ڈیزرٹ فلیگ 2023‘ میں شرکت

مشقوں میں برادر اور دوست ملکوں کی فضائیہ بھی شریک ہے ( فوٹو: ٹوئٹر وزارت دفاع)
سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ’متحدہ عرب امارات میں مشترکہ فضائی مشقیں ’ڈیزرٹ فلیگ 2023‘ کا آغاز کیا گیا ہے‘۔ 
سبق نیوز کے مطابق وزارت دفاع نے ایک بیان میں مشترکہ مشقوں میں شمولیت کےلیے سعودی فضائیہ کے دستوں کی امارات پہنچنے کی اطلاع دی ہے۔
 اماراتی وزرات دفاع کے ٹوئٹر پر بیان میں کہا گیا کہ’ ڈیزرٹ فلیگ 2023 مشقوں کا مقصد باہمی تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے عسکری مہارت میں اضافہ کرنا ہے‘۔ 
ڈیزرٹ فلیگ 2023 مشقیں امارات کے اظفرہ ایئر بیس پر ہورہی ہیں جس میں برادر اور دوست ملکوں کی فضائیہ بھی شریک ہے۔

شیئر: