Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کے تحت شامی زلزلہ زدگان میں مزید امدادی سامان تقسیم

امدادی سامان کی تقسیم سے ایک ہزار 710 افراد کو فائدہ پہنچا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امدد و انسانی خدمات نے شام کی کمشنری حلب میں زلزلہ زدگان کو امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق 30 ٹن 67 کلو گرام فوڈ کارٹن، کمبل اور دیگر سامان پرمشتمل 85 بیگز اور 406 خیمے فراہم کیے گئے جس سے ایک ہزار 710 افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔

شاہ سلمان مرکز یومیہ کی بنیاد پر امدادی سامان تقسیم کررہا ہے(فوٹو: ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز یومیہ کی بنیاد پرمتاثرین میں امدادی سامان تقسیم کررہا ہے۔
مرکز نے حلب کشمنری کے دیگرعلاقوں مزید بارہ ٹن 947 کلو گرام فوڈ کارٹن، 47 بیگ اور گیارہ خیمے تقسیم کرائے ہیں جن سے 179 خاندنوں کو فائدہ ہوا ہے۔
یاد رہے کہ شاہ سلمان مرکز شام اور ترکیہ میں زلزلہ زدگان کے لیے امدادی پل قائم کیے ہوئے ہے۔

شیئر: