Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کے لیے 183 ملین ریال کے منصوبوں کا اعلان

سعودی عرب 75 ملین ریال کی لاگت سے 300 مکانات تعمیر کرائے گا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے ترکیہ اور شام میں زلزلہ زدگان کےلیے 183 ملین ریال سے زیادہ لاگت کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی عرب 75 ملین ریال کی لاگت سے زلزلہ زدگان کے لیے 300 مکانات تعمیر کرائے گا۔ چالیس ملین ریال سے یتیموں کی کفالت کی جائے گی اور 18 ملین ریال سے متاثرین کی بہبود کے کام کیے جائیں گے۔
ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کے لیے امدادی منصوبوں کا اعلان ریاض میں انٹرنیشنل ہیومنٹیرین فورم کے دوران کیا گیا ہے۔
17.8 ملین ریال صحت نگہداشت،6.5 ملین ریال  پانی کی فراہمی و نکاسی ، 6.5 ملین ریال غذائی اشیا فراہمی جبکہ 19.8 ملین ریال شام میں زلزلہ زدگان کی فوری طبی امداد کے لیے رکھے گئے ہیں۔
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے فورم سے خطاب میں کہا کہ ’سعودی عرب شاہ سلمان مرکز کے توسط سے 2021 کے دوران 7 ارب ڈالر س زیادہ کی امداد دے چکا ہے۔ 82 سے زیادہ ملکوں کو امداد ملی ہے‘۔
عادل الجبیر نے کہا کہ ’سعودی عرب موسمیاتی تبدیلی، فوڈ سیکیورٹی اور قدرتی آفات جیسے امور کو مدنظر رکھ کر امدادی پروگرام نافذ کررہا ہے‘۔ 
سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ’ معاشرے میں خواتین کا کردار اہم ہے۔ کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک کہ اس کا نصف بہتر کچن تک محدود ہو۔ مملکت نے کئی شعوں میں خواتین کے کردار کو استحکام دیا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ یونیورسٹی کی تعلیم سے خواتین کو روکنے کے حوالے سے طالبان کا یہ فیصلہ غلط اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے کاش کہ اس قسم کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک ایک دوسرے سے تعاون کریں‘۔ 

شیئر: