Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ اور عسیر سمیت کئی علاقوں میں پیر کو بھی سکول نہیں کھلیں گے

کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ پیر کو جاری رہنے کا امکان ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں غیر مستحکم موسم کے پیش نظر پیر 13 مارچ کو کئی شہروں میں سکول، جامعات اور ٹریننگ سینٹر بند رہیں گے۔ تعلیم آن لائن ہوگی۔
عاجل اور اخبار 24 کے مطابق باحہ، عسیر، الجوف ریجنوں میں تعلیمی اداروں نے طلبہ، اساتذہ اور دفتری عملے کو تحریری طور پر مطلع کیا گیا ہے کہ پیر کو تعلیم آن لائن ہوگی۔
بیشہ، ظہران الجنوب، سراۃ عبیدہ، رجال المع، محایل عسیر،حفر الباطن، القریات، سکاکا، دومتہ الجندل، اور طبرجل کے علاوہ القنفذۃ میں بھی تعلیم آن لائن ہوگی۔
تعلیمی اداروں نے آن لائن تعلیم کا فیصلہ محکمہ موسمیات کی ان رپورٹوں کے تناظر میں کیا ہے جن میں بتایا گیا ہے کہ ’کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہنے کا امکان ہے‘۔

شیئر: