Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے تعلیمی سال کے لیے سکول ٹرانسپورٹ رجسٹریشن کا آغاز

رافد کا کہنا ہے رجسٹریشن کی فیس 200 ریال مقرر کی گئی ہے ( فوٹو: عاجل)
ٹرانسپورٹ ڈیولمپنٹ کمپنی ’رافد‘ نے کہا ہے کہ’ آئندہ تعلیمی سال کے لیے سکول ٹرانسپورٹ رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق ’رافد‘ کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کی فیس 200 ریال مقرر کی گئی ہے اور یہ پورے سال کے لیے ہوگی۔ رجسٹریشن وزارت تعلیم کے نور سسٹم کے ذریعے کی جائے گی۔
ٹرانسپورٹ ڈیولمپنٹ کمپنی ’رافد‘ نے کہا کہ درخواست منظور ہونے اور سکول ٹرانسپورٹ سروس فراہم کیے جانے کی صورت میں فیس واپس نہیں ہوگی۔
درخواست نامنظور ہوجانے یا سروس مہیا نہ کیے جانے کی صورت میں فیس سداد سسٹم کے ذریعے  واپس کی جائے گی۔
’رافد‘ کا کہنا ہے کہ معذور طلبہ اور سماجی کفالت پروگرام میں شامل شہریوں کی اولاد سے رجسٹریشن فیس نہیں لی جائے گی، انہیں استثنی دیا گیا ہے۔
کمپنی نے طلبہ کے سرپرستوں سے کہا کہ وہ جمعرات 22 جون سے قبل سکول ٹرانسپورٹ میں رجسٹریشن کرالیں۔ یہ رجسمٹریشن کی آخری تاریخ ہے۔

شیئر: